عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 12 ڈالر سستا جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونا 1800 روپے مہنگا ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 12 ڈالر سستا ہوا اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1966 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب جمعے کے روز پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 1800 روپے اور 1542 روپے کا غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد۔ پشاور، کوئٹہ اور فیصل آباد میں سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 22 ہزار 900 روپے اور 10 گرام سونا اضافے سے 1 لاکھ 91 ہزار 100 روپے کا ہوگیا۔