استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان اپنی نجی ذندگی کے بارے میں بات کررہی تھیں لیکن اس دوران ان کے انٹرویو کے کچھ جملے سوشل میڈیا دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئے۔
حال ہی میں فردوس عاشق اعوان نے یوٹیوب چینل ڈیلی پاکستان کو ایک کو انٹرویو دیا، جس کے میزبان یاسر شامی نے ان سے سوال پوچھا کہ کیا آپ کو اپنی شادی میں سسرال والوں کی جانب سے 200 تولہ سونا دیا گیا؟
فردوس کا کہنا تھا کہ جی لیکن ان سے پہلے جب ان کی بہن کی شادی ہوئی تھی، تو ساتھ ہی انہیں جہیز میں کچھ بھینسیں بھی دی گئیں اور ان بھینسوں کے پاؤں میں سونے کے کنگن پہنا کر بھیجا گیا تھا۔
اس حوالے سے انہوں نے مزید بتایا کہ یہ ان کے خاندان کی پرانی روایات ہے، مجھے سونے سے محبت نہیں ہے، آپ نے مجھے کبھی سونا پہنا نہیں دیکھا ہوگا، گولڈ پہن کر مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں کارٹون ہوں۔
فردوس عاشق اعوان کے یہ جملے سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئے اور صارفین کی جانب خوب تبصرے کیے گئے۔
فراز نامی صارف نے بھینسوں سے متعلق لکھا کہ کتنی خوش قسمت وہ بھینسیں۔ سونے کے کنگن والی۔
استغفر اللہ ۔ کتنی خوش قسمت وہ بھینسیں۔ سونے کے کنگن والی۔
— 🌺FرaZ💌 (@Fraz55) July 20, 2023
ایک صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ آپا فردوس عاشق کی شادی پہ بھینس نے کنگن پہننے سے انکار کر دیا اور کہا کہ آپا نے پہنے یا میں نے پہنے ایک ہی بات ہے۔
اور آپا فردوس عاشق کی شادی پہ بھینس نے کنگن پہننے سے انکار کر دیا اور کہا کہ آپا نے پہنے یا میں نے پہنے ایک ہی بات ھے 😎😂😜
— Tariq Niazi (@tariqniazi2014) July 20, 2023
دوسرے صارف نے لکھا کہ فوٹوگرفرز اور مہمانوں کو سمجھ نہیں آرہی تھی کہ میری شادی ہے یا بھینسوں کی، لوگ بھینسوں کو بھی سلامیاں دے رہے تھے۔ فردوس عاشق کا بقیہ بیان۔
فوٹوگرفرز اور مہمانوں کو سمجھ نہیں آرہی تھی کہ میری شادی ہے یا بھینسوں۔ لوگ بھینسوں کو بھی سلامیاں دے رہے تھے۔ فردوس عاشق کا بقیہ بیان۔
— No-brainer (@Nobrain94534006) July 21, 2023
واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان نے حال میں ہی پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شمولیت اختیار کی تھی۔