کراچی سٹی کورٹ میں ملزمان کے فرار ہونے کی خبریں تو آئے روز آتی رہتی ہیں لیکن گزشتہ روز عدالت میں لایا گیا بندر کا بچہ ایسا فرار ہوا جس نے حکام کی دوڑیں لگوادیں۔
گزشتہ روزخیبرپختونخوا سے کراچی اسمگل کیے جانے والے چودہ بندروں کے بچوں کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
اس دوران بندرکا ایک بچہ نکل کر بھاگ گیا، جسے چوبیس گھنٹے بعد سٹی کورٹ کے باتھ روم سے پکڑا لیا گیا۔
بندر کے بچے نے وائلڈ لائف عملے کو خوب تگنی کا ناچ نچایا، کبھی وہ ایک درخت سے دوسرے درخت پر تو کبھی ایک بلڈنگ سے دوسری بلڈنگ پر اچھل کھود کرتا رہا جسے عوام کے شور شرابے اور کوؤں نے بھی خاصہ پریشان کر رکھا تھا۔
وائلڈ لائف اہلکاروں نے بندر کے بچوں کو کراچی ٹول پلازہ پر تحویل میں لیکرسٹی کورٹ میں پیش کیا تھا، عدالت نے بندر کے بچوں کو بہتر ماحول فراہمکرنے کے لیے چڑیا گھر منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔
اس کے علاوہ عدالت نے خیبر پختونخوا سے کراچی بندروں کو اسمگل کرنے کے والے گرفتار دو ملزمان محمد جنید اور علی بہادر کی ضمانت منظور کرلی ہے۔