اسپیشل پراسیکیوٹر فرہاد شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو جےآئی ٹی نے قصور وار قرار دے دیا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں فرہاد شاہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت منسوخی کی حد تک تفتیش مکمل کرلی گئی ہے۔
اسپیشل پراسیکیوٹر کے مطابق جدید آلات کا استعمال کرکے تفتیش آگے بڑھائی گئی، تفتیش میں فرانزک کی رپورٹ بھی موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ مزید تفتیش کے لئے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری اور موبائل فون درکار ہیں۔
اسپیشل پراسیکیوٹر فرہاد شاہ کے مطابق ہماری عدالت سے درخواست ہوگی کہ 8 اگست کو عمران خان کی ضمانت خارج کردی جائے۔
فرہاج شاہ نے کہا کہ اگر عمران خان کی گرفتاری ہو جاتی ہے تو ان کا جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا، اس کیس میں ان کو بڑی سزاء ہوسکتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تفتیش کی تکمیل کےلئےگرفتاری کے بعد فوٹو گرامیٹک اورآڈیوسونیک ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔