Aaj Logo

شائع 21 جولائ 2023 03:38pm

کیا آپ بھی میک اپ صاف کرتے وقت یہ غلطیاں کرتی ہیں؟

ہم سب جانتے ہیں کہ اگر چہرے کی جلد اچھی رکھنی ہے تو میک اپ چہرے سے اتارنے اور مکمل صفائی پر توجہ دینی ضروری ہے۔

چہرے کی جلد کی حفاظت کےلئے ضروری ہے کہ اسکی صفائی کا خاص خیال رکھیں میک اپ صاف کرنے کے لیے میک اپ ریموور لگائیں اور کچھ دیر اس کو لگا چھوڑ دیں ۔

یہ کاجل، لائنر اور شیڈو کو نرم کر دے گا اورجب آپ صاف کریں گی تو میک اپ آسانی سے اتر جائے گا۔

میک اپ چہرے سے صاف کرنے کرنے کا آسان طریقہ:

سب سے پہلے اپنے ہاتھ دھوئیں

کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کی انگلیوں سے بیکٹیریا اور جراثیم آسانی سے آپ کے چہرے پر منتقل ہوسکتے ہیں. اسی لیے اپنے چہرے کو چھونے سے پہلے ہاتھوں کو اچھی طرح دھونا لازمی ہے۔

میک اپ صاف کرنے کیلئے روئی کا استعمال کریں

میک اپ سے چہرے سے ہٹانے کے لیے آپ کو صرف میک اپ ریموور میں ایک کاٹن پیڈ بھگونے کی ضرورت ہے۔ کاٹن پیڈ آپ کے لئے میک اپ ہٹانے کے عمل کو آسان بنائے گا۔

روئی چہرے پر زور سے نہ رگڑیں

اپنے چہرے پر کاٹن بال کو نرمی سے لگائیں، میک اپ کو ہٹانے کے لئے اپنی جلد کو سختی سے رگڑنا آپ کی جلد کو تیزی سے بڑھاپے کی جانب مائل کرسکتا ہے۔

صاف نرم کپڑے سے چہرہ صاف کریں

ایک بار جب آپ روئی کی مدد دے تمام میک اپ ریموو کردیں تو اسکے بعد صاف نرم کپڑا لیں ، اسے گرم پانی سے دھوئیں اور اپنے چہرے سے باقی ماندہ میک اپ کے ذرات مٹا دیں۔

ٹونر لگائیں

اپنی جلد کے پی ایچ توازن کو بحال کرنے کے لیے میک اپ ہٹانے کے بعد لازمی ٹونرکااستعمال کریں۔ یہ آپ کی جلد سے ایکسٹرا آئل ختم کرتا ہے۔

Read Comments