پشاور میں دہشتگردوں نے رات کی تاریکی میں ایک اور حملے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔
سربند ریاض شہید پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دہشتگرد فرار ہوگئے۔
ایس ایچ او کلیم کے مطابق کیمروں کی مدد سے تھانے کی طرف آنے والے حملہ آوروں کو ٹریس کیا گیا، پولیس کی بروقت کارروائی کے بعد حملہ آور موقعے سے فرار ہوئے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز باڑہ کے کمپاؤنڈ گیٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور 8 زخمی ہوگئے ہیں، جبکہ حملہ آور مارے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ پشاور میں ریگی ماڈل ٹاؤن ناکہ پربھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہوئے تھے۔