گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رکن قومی اسمبلی غوث بخش مہر نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
پیپلز پارٹی رہنماؤں نے وفد کی صورت میں غوث بخش مہر سے کراچی میں ان کی رہائش گاہ پہنچ کر ملاقات کی۔
جی ڈی اے رہنماؤں نے پیپلز پارٹی مین شمولیت کا اعلان وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، صوبائی وزراء سید ناصر شاہ اور شرجیل میمن سے ملاقات کے دوران کیا۔
اس موقع پر غوث بخش مہر کا کہنا تھا کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی قیادت پر اعتماد کرکے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کرتا ہوں، مجھ سمیت شہریار مہر اور عارف مہر بھی آج سے پیپلز پارٹی کا حصہ ہوں گے۔
صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھا کے غوث بخش مہر، شہریار مہر اور عارف مھر کو پیپلز پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتے ہیں، غوث بخش مہر منجھے ہوئے سیاستدان ہیں امید ہے کے وہ پیپلز پارٹی کو مزید مضبوط کرنے میں کردار ادا کریں گے، عام انتخابات میں عوام کی قوت سے سندھ سمیت ملک بھر میں کامیابی حاصل کرکے بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنائیں گے۔