سندھ اسمبلی نے بلدیاتی اداروں اور سربراہوں کو بااختیار بنانے کا بل منظور کرلیا، سندھ بھرکے میئرز، چیئرمین، متعلقہ ڈویژن اوراضلاع میں دویلپمنٹ اٹھارٹی کے چیئرمین ہوں گے۔
سندھ اسمبلی نے بلدیاتی اداروں اور سربراہوں کو بااختیار بنانے کا بل صوبائی وزیر مکیشن کمارچاولہ نے پیش کیا۔ سندھ اسمبلی کے ایوان نے بل متفقہ طور پر منظور کرلیا۔
بل کے تحت کے ڈی اے، ایل ڈی اے اور ایم ڈی اے کا چیئرمین میئر کراچی ہوگا۔ کراچی واٹراینڈ سیوریج کارپوریشن کا چیئرمین میئرکراچی ہوگا، کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے سی او کا انتخاب میئر کی تجویز پر ہوگا۔
میئر اور چیئرمین ترقیاتی اتھارٹیز کے ڈائریکٹر جنرل کے لیے 3 نام تجویز کرسکے گے۔ سندھ ادارہ ترقیات کے اہلکارکونسل ملازمین کی حیثیت سے کام کریں گے۔
حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ کے ادارہ ترقیات کے سربراہ کا میئر اور چیئرمین ہوں گے۔
صوبائی مالیاتی کمیشن کے ایوارڈ کے لیے 180 دنوں میں سفارشات مرتب کرنا ہوں گی، پہلی مرتبہ صوبائی مالیاتی ایوارڈ کے فارمولے میں ٹیکس وصولیاں بھی شامل ہوں گی، لوکل کونسل مونسپل کمیٹیاں تصور کی جائے گی، تعلقہ کونسل کو ٹاؤن کمیٹی کا درجہ دیا گیا ہے۔
میئر چیئرمین، ڈپٹی میئر ڈپٹی چیئرمین کی عدم موجدگی پر کونسل کسی بھی رکن کو سادی اکثریت کے ساتھ ذمہ داری سونپ سکتی ہے۔
وائلیٹ پارکنگ کمپنی کی رجسٹریشن کا اختیار کے ایم سی کے حوالے کردیا گیا جبکہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سہ ماہی رپورٹ کونسل میں پیش کرنے کا پابند ہوگا۔