محرم الحرام کے دوران کراچی سمیت سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی۔
محرم الحرام کے سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ نے پابندیوں کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں دفعہ 144 نافد کردی گئی جب کہ 9 اور 10 محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔
محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ محرم کے دوران اسلحہ لیکرچلنے پر پابندی عائد کی گئی ہے، قانون نافد کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے علاوہ کسی کو اسلحہ لیکر چلنے کی اجازت نہیں ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران مجالس اور امام بارگاہ کے علاوہ 5 افراد سے زیادہ کھڑے ہونے پر پابندی عائد ہوگی۔