وزارت داخلہ نے محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان حکومت کو مراسلہ ارسال کردیا۔
مراسلے میں کے مطابق چاروں صوبوں کی درخواست پر فوج تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔
ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر ریڈ زون میں موٹرسائیکلوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے، اس حوالے سے 3 پوائنٹس سے شٹل سروس چلائی گئی ہے۔
وفاقی حکومت نے عاشورہ محرم کے موقع پر تعطیلات بھی کا اعلان کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 28 اور 29 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
محکمہ داخلہ سندھ نے امن امان برقراررکھنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کرکے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔
سندھ رینجرز نے محرم الحرام کی مناسبت سے مختلف شہروں میں مشترکہ فلیگ مارچ کیا، رینجرزنے کراچی، حیدرآباد، سکھر،بدین سمیت دیگرشہرومیں فلیگ مارچ کیا۔
ترجمان کے مطابق سندھ بھرمیں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب حکومت نے محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے یکم سے 10 محرم تک فوج اور رینجرز کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
پنجاب حکومت نے 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا بھی فیصلہ کیا تھا۔
پنجاب بھر میں 9ویں اور 10ویں محرم الحرام کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی جبکہ فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو نظر بند رکھے جانے کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا۔