ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا جنہوں نے بہت کم وقت میں شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا ہے اور ٹک ٹاک پر ان کے فالوررز کی تعداد بہت زیادہ ہے تاہم حال ہی میں فالوورز کے معاملے میں عمران خان کے ساتھ اپنا موازنہ پر انہیں تنقید کا سامنا ہے ۔
گزشتہ دنوں حسن چوہدری کے ساتھ ایک انٹرویو میں جنت مرزا نے کہا تھا کہ ان کے فالوورز کی تعداد اتنی ہی ہوگی جتنی تعداد عمران خان کے فاوورز کی ہے یا شاید ان کے فالوورز عمران خان سے زیادہ ہوں۔
ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو لوگوں کی بڑی تعداد ٹک ٹاک اسٹار کو تنقید کا نشانہ بنایا تاہم آج جنت مرزا نے انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ اپنے سوالات اور جوابات کے سیشن میں اس تنقید پر خاموشی توڑ دی ۔
ایک مداح کی جانب سے سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان کی سب سے بڑی مداح ہیں، انہوں نے مشکل ترین حالات میں ان کے حق میں بات کی جب لوگوں نے ان کے بارے میں بولنا چھوڑ دیاتھا ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سوشل میڈیا ٹیم نے مختلف مواقع پر ان سے رابطہ کیا اور ان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ جنت مرزا نے مزید کہا کہ لوگ صرف تنازعات کو ہوا دینا چاہتے ہیں اس لیے انہیں نظر انداز کرنا ہی بہتر ہے۔
تاہم گزشتہ روز ٹوئٹر پر تحریک انصاف کے آفیشل ہینڈل سے یہ اعلان کیا گیا تھاکہ عمران خان نوجوانوں میں مقبول ایپ ٹک ٹاک پر اپنا اکاؤنٹ بنانے جا رہے ہیں۔
عمران خان جہاں باقی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کافی فعال دکھائی دیتے ہیں وہیں بعض صارفین کا خیال تھا کہ ٹک ٹاک ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں انہیں ٹوئٹر کی طرح فعال رہنا ہوگا۔
اس خبر کے بعد جیسے ہی کپتان عمران خان کی جانب سے ایک ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنایا گیا تو اسے دیکھتے ہی دیکھتے دو سے کم دنوں میں قریب 30 لاکھ سے زیادہ زائد سوشل میڈیا صارفین نے فالو کر لیا۔
ایسے میں سوشل میڈیا صارفین نے بھی ردعمل دیتے دلچسپ تبصرے کئے بعض صارفین نبے تو یہ بھی کہہ دیا کہ جنت مرزا کوٹف ٹائم ملنے والا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ جنت مرزا اب کیا کرے گی؟ تو ایک صارف نے کہا کہ جنت مرزا کو اب گھبرانا چاہیے .
سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ٹرینڈ بھی بن گیا جس کے بعد معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے بھی ردعمل دیا اور عمران خان کو انوکھے انداز میں مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے لکھا کہ عمران خان کو ٹک ٹاک پر خوش آمدید کہتی ہوں، اس ایپ کو کروڑوں لوگ استعمال کرتے ہیں یہی ایپ آئندہ انتخابات میں الیکشن مہم میں بہت با اثر ثابت ہوگی، الیکشن کے دوران آپ کا بھرپور ساتھ دونگی۔
عمران خان کے ٹک ٹاک پر انٹری کے اگلے دن عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بھی ٹک ٹاک جوائن کرلی۔
شیخ رشید نے بھی ایک ٹوئٹ کے ذریعے بتایا کہ انہوں نے ٹک ٹاک اکاونٹ بنالیا ہے ۔
مذکورہ اکاؤنٹ پرا نہوں نے ابتادئی طور پر اپنے مختلف ٹی وی پروگرام کے شارٹ کلپس اپلوڈ کیے ہیں۔