ہالی وڈ کی فلم ’باربی‘ کا جادو بالی ووڈ سے ہوتا ہوا بالی ووڈ اور لالی وڈ تک پہنچ چکا ہے۔ جیسے جیسےفلم کی ریلیز قریب آ رہی ہے، گلابی رنگ خصوصاً شوبزشخصیات کا پسندیدہ بنتا جارہا ہے۔
باربی بخار ایسا ہے کہ اس نے ہالی ووڈ تو کیا پاکستان اور بھارت کی مقبول اداکاراؤں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ان ستاروں نے اپنے فیشن کے انتخاب میں باربی سے متاثر رجحان کو اپنایا ۔
چند ایک پر نظرڈالتے ہیں۔
پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی باربی جیسی دلکشی ہاٹ گلابی ٹاپ پہن کردکھائی دی۔ انسٹاگرام کیپشن میں بطور باربی اپنا حوالہ دینے والی ہانیہ کے اس بیان سے ان کے فالوورز مکمل اتفاق کرتے ہیں۔
بھارتی اداکارہ بھومی نے خود کو باربی کے روپ میں ڈھال لیا ہے، انکے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ان دنوں ’باربی لُک‘ چھائی ہوئی ہے۔
جھانوی کپور بھی اس دوڑ میں کسی سے پیچھے نہیں۔
اداکارہ نے گلابی رنگ کا باڈی کون لباس پہن کر اپنی باربی لک کو گلابی ناخن اور میک اپ کے ساتھ مکمل کیا۔
باربی بننے کی اس دوڑ میں نادیہ حسین بھی کسی سے پیچھے نہیں۔ جنہوں نے باربی سے متاثرہو کراپنا میک اپ ٹیوٹوریل بھی شیئرکیا۔
عینی جعفری نے باربی کے لندن پریمیئر میں شرکت کی اور یہی انداز اپنایا۔ سر تا پا تک ہاٹ پنک لباس میں دلکش دکھائی دینے والی اداکارہ نے اپنی لُک کو سبز رنگ کا بیگ کے ساتھ مکمل کیا۔
بالی ووڈ سیسیشن کیارا ایڈوانی نے منیش ملہوترا کا ڈیزائن کردہ گلابی جمپ سوٹ پہن کر مداحوں سے خوب داد وصول کی۔