استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے رجسٹریشن کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی، درخواست پارٹی کا منشور اور پارٹی عہدیداروں کا ڈیکلریشن بھی جمع کرایا گیا ہے۔
استحکام پاکستان پارٹی کے صدرعبدالعلیم خان کے دستخطوں سے قانونی دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیے گئے۔
درخواست کے ساتھ پارٹی کا منشور اور پارٹی عہدیداروں کا ڈیکلریشن بھی جمع کرادیا گیا۔
ڈیکلریشن کے مطابق جہانگیر ترین پارٹی چیئرمین، عبد العلیم خان کے پارٹی صدر، عامر کیانی پارٹی سیکرٹری جنرل، عون چوہدری ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اور ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان مرکزی سکریٹری اطلاعات ہیں۔
استحکام پاکستان پارٹی نے انتخابی نشان کے لیے بھی الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرادی ہے۔
استحکام پاکستان پارٹی نے الیکشن کمیشن سے شاہین کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کی استدعا کی ہے۔