عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 10 ڈالر اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 6 ہزار 200 روپے مہنگا ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1967 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 6 ہزار 200 روپے اور 5 ہزار 316 روپے کا ہوشربا اضافہ ہوگیا۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 21 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 1 لاکھ 89 ہزار 472 روپے ہوگئی۔