بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا برانڈ ’ایڈ اے ماما‘ جلد خریدرہے ہیں۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق مکیش امبانی اور انکی صاحبزادی ایشا امبانی یہ برانڈ خرید کر بچوں کے کپڑوں کے برانڈ میں بھی سرمایہ کاری کریں گے۔
یہ ڈیل اپنے آخری مراحل میں ہے اور توقع ہے کہ یہ ڈیل اگلے چند دن میں مکمل ہوجائے گی۔
اداکارہ نے 2020 میں برانڈ ایڈ اے ماما لانچ کیا تھا جس کے تحت 4 سے 12 سال کی عمرکے بچوں کے لئے عمدہ اورمناسب قیمت پر کپڑے موجود ہیں۔
30 سالہ عالیہ اپنے برانڈ کی پروموشن کے لیے اپنے دوستوں کو بچوں کے کپڑے بھیجتی ہیں تا کہ وہ ان کے برانڈ کو پروموٹ کریں۔
رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے برانڈ کی مالیت تقریبا 150 کروڑ روپے ہے جبکہ ایشا اور مکیش کی جانب سے ان کو 300 سے 350 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی ہے۔