محکمہ موسمیات نے آج رات سے بارشیں شروع ہونے کی پیش گوئی کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق آج سمندری ہوائیں ملک میں داخل ہوں گی جبکہ کل یہ سلسلہ شدت اختیار کرجائے گا۔
بیس سے بائیس جولائی تک شہید بینظیرآباد سے کراچی تک حیدرآباد، سانگھڑ، بدین اور ٹھٹھہ میں بادل خوب برسیں گے۔
جبکہ اس سے پہلے کل سے ہی ملک کے دیگر علاقوں میں تیز بارش ہوگی۔
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاوہ چاروں صوبوں پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور سندھ سمیت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی بارش ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارش سے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے، ساتھ ہی متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔