Aaj Logo

اپ ڈیٹ 17 جولائ 2023 05:33pm

پاکستانی ڈراموں میں مردحضرات کو پڑنے والے تھپڑ بھی وائرل

پاکستان میں ٹیلی ویژن انٹر ٹینمنٹ کے زُمرے میں آتا ہےتاکہ لوگ اپنے روز مرہ کے کاموں سے فراغت کے بعد اس سے لطف اندوز ہوں۔ ان کہی،دھوپ کنارے،دھواں ،تنہائیاں اور کئی ایسے مقبول پاکستانی اور سبق آموز ڈرامے ہیں جنہیں بہت شوق سے دیکھا جاتا تھا اور لوگ انہیں بہت پسند کرتے تھے۔

وقت کے ساتھ ساتھ پاکستانی ڈراموں میں سرحد پارسے روایات و رسومات کاواضح رنگ دکھائی دینےلگا جس میں ساس بہو کی لڑائیوں اورجوائنٹ فیملی سسٹم کو منفی انداز میں دیکھایا گیا۔

سماجی اقداربھی وقت کے ساتھ بدلیں اور اب جہاں خواتین ہر شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ نظرآتی ہیں۔ وہیں ’ڈومیسٹک وائلنس‘ کا تصوربھی تبدیل ہوا جس کے زیر اثر تازہ ترین ٹرینڈ مرد کو تھپڑ مارنا ہے۔

ڈراموں کے بدلتے ٹرینڈزمیں تازہ ترین اضافہ مردوں کو تھپڑ مارنے کا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو ایسے ہی ڈراما کلپس کو جوڑ کربنائی گئی ہے جس میں مرد حضرات کو ایک کے بعد ایک تھپڑ پڑتے دکھایا گیا ہے۔

اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے دیکھنے میں آئے۔

ایک صارف کا کہنا ہے کہ یہ بات سو فیصد درست ہے کہ اب ڈراموں میں تھپڑ مارنے کا رجحان عام ہو چکا ہے۔

ایک صارف نے ان ڈراموں کا با ئیکا ٹ کرنے کو ترجیح دی ہے۔

جہاں اس رجحان کو تنقید کا سامنا ہے تو وہیں کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ جہاں مرد اپنی حد سے تجاوز کریں وہاں یہ ہونا چاہیئے،اکثر ڈراموں میں ایسے سین جائز جگہوں پر ہیں۔

Read Comments