Aaj Logo

شائع 17 جولائ 2023 11:52am

عمران خان غیرشرعی نکاح کیس قابلِ سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے غیر شرعی نکاح کا معاملہ عدالت میں ہے،اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کیس کے قابلِ سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ کچھ دیر میں سنائے گی۔

اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج قدرت اللہ نے درخواست پر سماعت کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے غیرشرعی نکاح کیس میں درخواست گزار وکیل رضوان عباسی نے درخواست پردلائل دیے۔

دلائل سننے کے بعد اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف غیرشرعی نکاح کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

نکاح کیس قابلِ سماعت ہوگا یا نہیں اس حوالے سے فیصلہ کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔

یاد رہے کہ عمران خان کیخلاف دوران عدت نکاح کا مقدمہ چند روز پہلے دوبارہ کھل گیا، 13 جولائی کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے سیشن جج اعظم خان نے چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس پر دائر اپیل منظور کرلی تھی۔

فاضل عدالت نے غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت قرار دیتے ہوئے سول جج نصر مِن اللہ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔ اور فیصلہ ریمانڈ بیک کرکے سول کورٹ کو دوبارہ سننے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ سول جج نصرمِن اللہ نے چیرمین پی ٹی آئی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس ناقابلِ سماعت قرار دیا تھا، عدالت نے ریمارکس دیے کہ دوران عدت نکاح کا معاملہ عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔

Read Comments