کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ساتھ ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا مُثبت رجحان دیکھا گیا۔
کاروبار کے شروع ہوتے ہی ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا اور انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 77 پیسے مہنگا ہوگیا۔
اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 26 پیسے سے بڑھ کر 283 روپے 4 پیسے پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے100انڈیکس میں 188 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ جس کے بعد مارکیٹ 45 ہزار 230 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے۔