Aaj Logo

شائع 17 جولائ 2023 09:19am

آسمانی بجلی نے خاتون کو مالا مال کردیا

طوفان کی وجہ سے شاپنگ اسٹور میںپناہ لینے والی خاتون نے لاٹری ٹکٹ خریدا اور غیر متوقع طور50 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم پر اپنے نام کرلی۔

امریکی میڈیا کے مطابق لاٹری جیتنے کاحیران کن واقعہ امریکی ریاست میسوری میں پیش آیا۔ خاتون نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ وہ ڈرائیونگ کر رہی تھیں جب قریب میں ہی آسمانی بجلی گری اور انہیں فوری طور پر نہ چاہتے ہوئے بھی تھوڑی دیر رکنا پڑا۔

انہوں نے بتایا کہ سڑک پر دو بجلی کے بولٹ تھے جب آسمانی بجلی گِری اور میں نے اپنے شوہر سے کہا کہ میں اس طوفان میں نہیں جانا چاہتی۔

طوفان تھم جانے کے انتظار تک خاتون نے قریبی اسٹور میں پناہ لی اور وہاں موجود پاور بال لاٹری ٹکٹوں میں سے ایک ٹکٹ خرید لیا۔

خاتون نے بتایا کہ اگلی صبح انہیں پتہ چلا کہ جو لاٹری انہوں نے لی تھی، اس پرانعام نکل آیا ہے، وہ یہ انعامی رقم اپنے پوتے پوتیوں پر خرچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

Read Comments