شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا، کراچی کے علاقے کورنگی کی رہائشی سعدیہ نے گھر میں 45 سے زائد بلیاں پال رکھی ہیں۔
سعدیہ کو اپنی بلیوں سے بہت پیار ہے اس لئے وہ ان کا بہت خیال رکھتی ہیں، حتیٰ کے وہ بلیوں کو اس لئے نہیں گنتی کہ کہیں انھیں نظر نہ لگ جائے۔
اپنے بلیوں کے شوق کے حوالے سے سعدیہ کا کہنا ہے کہ وہ بچپن سے بلیاں پال رہی ہیں انہیں یہ شوق والدہ سے ملا کیونکہ ان کی والدہ بھی بلیاں پالتی تھیں۔
اتنی زیادہ بلیاں جب گھر میں رہتی ہیں تو وہ بیمار بھی ہوتی ہیں لیکن سعدیہ ان کا بہت خیال رکھتی ہیں اور انھیں ڈاکٹر کے پاس لے جاتی ہیں۔
بلیوں کی بیماری کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ اگر کوئی بلی بیمار ہو تو کھانا چھوڑ دیتی ہے اور صرف پانی پیتی ہے۔ کبھی منہ میں چھالے پڑ جاتے ہیں، کبھی جگر اور باز اوقات معدے میں خرابی سے بلیاں بیمار پڑ جاتی ہیں۔