دھا بیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72 انچ قطر کی لائن پھٹ گئی۔
لائن پھٹنے سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والے سات پمپ بند ہوگئے۔
پمپ بند ہونے سے کراچی کو 7 کروڑ گیلن سے زائد پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
لائن سے پانی کے اخراج کی وجہ سے پورا علاقہ پانی سے بھر گیا۔
شہر قائد کے کچھ علاقوں میں پانی کی ویسے ہی قلت رہتی ہے تاہم لائن پھٹنے سے 7 کروڑ گیلن سے زائد پانی کی فراہمی معطل ہونے سے شہریوں کی مشکلات میں اضافے کا خدشہ ہے۔