سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر پرویز الہیٰ کی آج رہائی کا امکان ہے۔
سابق وزیر اعلی پرویز الہیٰ کی جانب سے رہائی کی کوششیں تیز ہوگئیں۔ ایف آئی اے بنیکنگ کورٹ میں ضمانتی مچلکے جمع کروائے گے جو منظور ہوگئے۔
عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر پرویز الہیٰ کی 3 روز قبل ضمانت منظور کرکے 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔
ضمانتی مچلکے منظور ہونے کے بعد پرویزالہی کی رہائی کے روبکار جاری کردیئے گئے، روبکار جیل حکام کو موصول ہوتے ہی سابق وزیراعلیٰ کو رہائی مل جائے گی۔
عدالت نے پرویز الہیٰ کو کسی اور مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے جس کے بعد خیال کیا جارہا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ کی رہائی میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی اور آج انھیں رہا کردیا جائے گا۔