قومی ائر لائن (پی آئی اے) کی پروازیں آئے روز تاخیر کا شکار ہونے لگی، اسلام آباد سے کراچی جانے والی پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی، طیارے میں تکنکیکی خرابی کے باعت پرواز تاخیر کا شکار ہوئی۔
اسلام آباد سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 309 نے 7 بجے آڑان بھرنی تھی جو تاحال اڑان بھر نہ سکی۔
رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو بھی پرواز کی تاخیری کے باعث کراچی کی اڑان نہ بھرسکی،
رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو پرواز کی تاخیر پر عملے پر برہم ہو گئیں۔
سائرہ بانو نے کہا کہ پی آئی اے والے بتا رہے ہیں شارجہ سے آنے والے جہاز کو کراچی کے لیے استمال کیا جائےگا، جہاز آنے کے بعد ہی جہاز کو کراچی روانہ کیا جائے گا۔
رکنی قومی اسمبلی سائرہ بانو نے مزید بتایا کہ وقت پر بتا دیا جاتا تو مسافر کچھ اور بندوبست کرلیتے، مسافر پریشانی کا شکار ہیں کوئی پرسان حال نہیں۔