Aaj Logo

اپ ڈیٹ 14 جولائ 2023 06:58pm

عمران خان پہلی بار پیش، جے آئی ٹی نے 8 اور 9 مارچ کو زمان پارک سے آپریٹ روابط کے شواہد دکھا دیئے

چیئرمین پی ٹی آئی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سامنے پہلی بار پیش ہوئے، اس موقع پر انے ہمراہ ان کی قانونی ٹیم بھی تھی۔

جے آئی ٹی نے چیئرمین یی ٹی آئی سے 45 منٹ تک تفتیش کی، اور ان سے 9 مئی کے واقعات سے متعلق سوالات کیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو9 مئی کے واقعات کی ویڈیوز دکھائی گئیں، اور8 مارچ اور 9 مارچ کو زمان پارک سے آپریٹ روابط کے شواہد بھی دکھائے گئے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی جے آئی ٹی کے سوالات پر تسلی بخش جوابات نہ دے سکے، اور واپس روانہ ہوگئے۔ جب کہ چیئرمین تحریک انصاف کے جوابات اور بیان تفتیشی ریکارڈ کا حصہ بنالیے گئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو جے آئی ٹی نے تھانہ سرور روڈ کے مقدمہ میں طلب کیا تھا، اس سے قبل بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو دو بار طلب کیا جاچکا ہے تاہم وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔

Read Comments