Aaj Logo

شائع 14 جولائ 2023 04:59pm

21 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

ایک ہفتے کے دوران چینی، آٹا ، انڈے، دال ، چاول اورخشک دودھ سمیت 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں۔

وفاقی ادارہ شماریات نے گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کے حوالے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں، جس کے مطابق ملک میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، اورایک ہفتے کے دوران چینی، آٹا ، انڈے، دال ، چاول اورخشک دودھ سمیت 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی میں صفراعشاریہ 33 فیصد کا مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اور ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 28.96 فیصد ہوگئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران چینی، آٹے کا تھیلا، انڈے، دال، چاول، خشک دودھ اور لہسن کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چینی 6 روپے 89 پیسے، گڑ7 روپے اور دال ماش 2 روپے فی کلومہنگئی ہوئی، آٹے کا 20 کلو کاتھیلہ 116 روپے مہنگا ہوکر 2862 روپے کا ہوگیا، اور انڈے 3 روپے فی درجن مزید مہنگے ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور 19 میں استحکام رہا۔

Read Comments