بلوچستان کے علاقے ژوب گیریژن اور سوئی کے حملوں میں شہید ہونے والے پاک فوج کے شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نماز جنازہ کے بعد شہداء کی تدفین فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کی تدفین میں حاضر اور ریٹائرڈ فوجی افسران سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ژوب گریژن میں دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 9 اہلکار شہید ہوئے تھے۔
اس کے علاوہ گزشتہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں دہشت گردوں کے حملے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔