Aaj Logo

شائع 13 جولائ 2023 07:53pm

فنڈز کی عدم ادائیگی: نجی کمپنی کی بی آر ٹی سروس بند کرنے کی دھمکی

Welcome

پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ کی نجی کمپنی نے بقاجات کی عدم ادائیگی پر ایک بار پھر محکمہ مواصلات خیبر پختونخوا کو خط لکھ دیا۔

تمام تر دعوؤں کے باوجود بی آر ٹی بسیں چلانے والی کمپنی کو ادائیگی نہ ہوسکی، فنڈز کی عدم ادائیگی پر بی آر ٹی سروس کو بند کرنے کے لیے نجی کمپنی نے ایک بار سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو خط لکھ دیا۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو خط لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ 603 ملین روپے جاری کرنے کا کہا گیا لیکن اب تک واجبات کی ادائیگی نہ کی جاسکی، جون کا مہینہ بھی گزر گیا مگر محکمہ ٹرانسپورٹ نے اب تک مئی اور جون کی ادائیگی نہیں کی۔

خط میں مزید کہا گیا کہ ہر ماہ فنڈز کا تاخیر سے جاری کرنا کنٹریکٹ کی خلاف ورزی ہے، ملازمین کو تنخواہیں دینے کے لیے پیسے نہیں، بی آر ٹی روٹ بسوں میں ڈیزل ڈالنے کے لیے فنڈ تک موجود نہیں ہیں۔

خط میں خبردار کیا گیا کہ 10 دنوں کے اندر اندر فنڈز جاری کیے جائیں، بقاجات نہ ملے تو بی آر ٹی سروسز بند کی جائے گی۔

Read Comments