لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی صحت کی خرابی کی وجہ سے ان کی طلبی کے لیے پولیس کی درخواست مسترد کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی جس میں عمر سرفراز چیمہ کو تھانہ شادمان پر حملے کے مقدمے جیل سے طلب کرنے کی استدعا کی گئی۔
سماعت کے دوران سابق پنجاب کو صحت ٹھیک نہ ہی ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔
کوٹ لکھپت جیل کے سپریٹینڈنٹ نے عمر سرفراز چیمہ کی میڈیکل رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ ڈاکٹر نے انہیں سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
عدالت نے میڈیکل بنیادوں پر طلبی کی درخواست خارج کردی اور ریمارکس دیے کہ پولیس عمر سرفراز چیمہ کی صحت بہتر ہونے پر دوبارہ درخواست دائر کر سکتی ہے۔