امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت نے کوئی ایسا کام بھی نہیں کیا جس وجہ سے ہم ان کے ساتھ چل سکیں، اب ائی ایم ایف معاہدے پر حکومت ایسے خوش ہے جیسے سری نگر پر اپنا جھنڈا لگا دیا ہو۔
لاہور میں سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہمارا معاشی نظام ہے 1839 پر ہر رک گیا ہے، اللہ کا حکم ہے کہ سود کرنے والا میرے ساتھ جنگ کر رہا ہے، جو قومیں سودی نظام پر چلیں گی تو برباد ہو جائیں گی، بدقسمتی سے ہمارا ملک چل ہی سودی نظام پر رہا ہے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت نے سودی نظام کے خاتمے کیلئے کوئی کام نہیں کیا، بلکہ حکومت نے کوئی ایسا کام بھی نہیں کیا جس وجہ سے ہم ان کے ساتھ چل سکیں، اب ائی ایم ایف کے ساتھ ہمارہ معاہدہ ہوا، تو حکومت ایسے خوش ہے جیسے سری نگر پر اپنا جھنڈا لگا دیا ہو۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان کو دو مرحلوں میں قرض دے گا، ایک قسط اس حکومت کو ایک نگران حکومت کو ملے گی، حکومت کا ماننا ہے کہ ہم قرضے لے کر ملک کی معیشت کو بہتر بنا لیں گے لیکن یہ نہیں جانتے سودی نظام ہمارے ملک کو برباد کر رہا ہے، پاکستان میں ہر سال شرح سود میں اضافہ ہوا ختم نہیں ہوا، سودی نظام کی وجہ سے ملک ترقی نہیں کر رہا، اور مزید بربادی کی طرف جا رہا ہے، اگر ہمیں موقع ملا تو ہم اس سودی نظام کو ختم کر دیں گے، ۔
سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے لوگ تپتی دھوپ میں احتجاج کر رہے ہیں، صرف اس وجہ سے کہ ان کی تنخواہوں کو وفاق کے برابر کیا جائے۔