سعودی عرب میں معمر ترین دُلہا سامنے آگیا ہے، جس کی شادی کے چرچے سوشل میڈیا ہو رہے ہیں، ناصر بن دحیم بن وھق المرشدی العتیبی نے 90 سال کی عمر میں پانچویں مرتبہ شادی کرلی ہے۔
معمر ترین دلہے کی شادی کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی ہے، ان کے پوتے نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ”میرے دادا کو یہ شادی مبارک ہو، یہ شادی ان کے لیے خوشحالی اور اولاد لائے۔“
شادی سے متعلق معمر دلہے نے عرب میڈیا کے مارننگ شو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس بڑھاپے میں سُنت پر عمل کرتے ہوئے کی ہے، جس کی وجہ سے اسلام کی حفاظت ہوتی ہے اور شادی خدا کا ایک فضل ہے۔
مارننگ شو میں جب میزبان نے سوال کیا کہ آج کے دور میں شادی کا نام سُن کر ہی نوجوان گھبرا جاتے ہیں لیکن آپ نے اِس عمر میں شادی کیوں کی؟ ناصر نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ میں دوسری، تیسری شادی کرنا چاہتا ہوں، جوانسان کے لئے راحت کا باعث ہے جس میں ذندگی کا لطف ہے۔
ناصر بن دحیم شادی سے انکار کرنے والے نوجوانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنے دین اور دنیا کے متاع کی حفاظت چاہتے ہو، تو شادی کر لو، میں اپنی ذندگی میں خوش ہوں کیونکہ شادی ایک جسمانی سکون ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ بڑھاپا شادی کو نہیں روکتا سکتا ہے، میرے 4 بچے ہیں جبکہ ایک بیٹا دنیا سے رخصت ہوگیا ہے۔ میرے بچوں کی بھی اولادیں ہیں لیکن میں اپنی مزید بچوں کا خواہشمند ہوں۔