Aaj Logo

شائع 13 جولائ 2023 05:41pm

پی اے سی کی دسمبر2018 سے مئی 2023 کے دوران 1153 ارب سے زائد ریکوری

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق دسمبر 2018 سے مئی 2023 کے دوران 1153 ارب سے زائد ریکوری کی گئی۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (PAC) کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ مئی 2023 کے دوران 1153 ارب سے زائد ریکوری کی گئی، اور اس دوران 12 ہزار 741 آڈٹ پیراز ڈسکس کیے گئے، نیب کو 119 اور ایف آئی اے کو 94 آڈٹ پیراز منتقل کیے گئے، 3 ہزار839 پیراز اور 721 گرانٹس سیٹل کی گئیں۔

نورعالم کے چیئرمین پی اے سی بننے کے بعد کی کارکردگی

نور عالم خان کے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بننے کے بعد کی کارکردگی رپورٹ میں تبایا گیا ہے کہ جون 2022 سے مئی 2023 کے دوران 556 ارب 52 کروڑ روپے کی ریکوری کی گئی، اس دوران 600 آڈٹ پیراز ڈسکس کیے گئے، 34 آڈٹ پیراز ایف آئی اے کو بھجوائے گئے، جب کہ 145 پیراز اور 73 گرانٹس نمٹائی گئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نورعالم خان کے چیئرمین بننے کے بعد 20 کیسز نیب کو بھجوائے گئے۔

Read Comments