لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی کو قصور الہ آباد میں جلاؤ گھراؤ اور روڈ بلاک کرنے کے مقدمے میں 36 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 12 اگست تک توسیع کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سانحہ 9 مئی کو قصور الہ آباد میں جلاؤ گھراؤ اور روڈ بلاک کرنے کے مقدمے کی سماعت کی۔ 36 ملزمان عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
عدالت نے تفتیشی آفیسر کو ہدایت کی کہ جو ملزمان شامل تفتیش ہو چکے ان کی رپورٹ عدالت پیش کی جائے۔
عدالت نے تمام ملزمان کو شامل ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے قرار دیا کہ جو ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے وہ آئندہ تاریخ سے پہلے پہلے شامل تفتیش ہوں ۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے تمام ملزمان کی عبوری ضمانت میں 12 اگست تک توسیع کر دی۔
یاد رہے کہ تمام ملزمان کے خلاف الہ آباد قصور میں مقدمہ درج ہے۔