لاہور میں 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے 185 افراد کی تاحال شناخت نہ ہوسکی۔
پولیس ذرائع کے مطابق جناح ہاؤس کے اندر توڑ پھوڑ کرنے والے صرف 151 ملزمان کو گرفتارکیا جا سکا اور 185 ملزمان کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔
جناح ہاوس کے باہر ہنگامہ آرائی کرنے والے 1400 میں سے صرف 425 کو گرفتار کیا جاسکا جبکہ باہر ہنگامہ آرائی کرنے والوں میں سے 915 ملزمان کو اب تک شناخت کیا جاسکا ہے۔
جناح ہاؤس کے اندر حملہ کرنے والے صرف 38 فیصد ملزم گرفتار ہوئے جبکہ جناح ہاؤس کے باہر ہنگامہ آرائی کرنے والوں میں سے صرف 30 فیصد ملزمان کو گرفت میں لیا جا سکا۔
جناح ہاؤس کے مرکزی ملزمان میں سے حماد اظہر، میاں اسلم اقبال سمیت دیگر لیڈر شپ کو پولیس تاحال گرفتار نہیں کرسکی۔
جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث 28 ملزمان کے ٹرائل ملٹری کورٹ میں بھجوائے گئے ہیں۔