سرچ انجن گوگل نے آج اپنے ڈوڈل کو جنوبی ایشیا کی مشہور اسٹریٹ فوڈ ’’پانی پوری‘‘ کے نام کر دیا ہے ساتھ ہی صارفین کو ایک گیم کی سہولت بھی دی گئی ہے۔
بھارت، پاکستان اور بنگلادیش سمیت جنوبی ایشیائی ممالک کا مشہور اسٹریٹ فوڈ جسے پانی پوری کہا جاتا ہے، جس کو دیگر ممالک میں گول گپے، پھچکا، پتاشے یا بتاشے کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
پانی پوری کو ایک الگ انداز میں آلو، چنے، مسالے اور مرچوں سے بھرے گول گپے میں کھٹا پانی ڈال کر پیش کیا جاتا ہے۔ شہر کے کسی نہ کسی کونے میں پانی پوری اور گول گپے کی دکان ضرور ہوتی ہے، جس کو ہرعمر کے افراد شوق سے کھاتے ہیں۔
یہاں ایک بات اہم ہے کہ پانی پوری اور گول گپے کا سائز اتنا بڑا ہوتا ہے جسے کھانا بھی ایک فن ہے، کچھ لوگ تو ہجوم میں بھی شرمندگی محسوس کیے بغیر بڑا منہ کھول کر باآسانی کھا لیتے ہیں۔
خیال رہے کہ آج 12 جولائی کے دن گوگل نے پانی پوری کا ڈوڈل بنا دیا اور ساتھ ہی پانی پوری کی دلچسپ انیمیٹڈ گیمز بھی پیش کی گئی ہے۔
ڈوڈل بنانے کا مقصد 2015 میں بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور کے ایک ہوٹل نے 51 قسم کی مختلف پانی پوری کے مختلف ذائقے پیش کرکے عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔