کراچی: نوکریوں پر مستقل نہ کیئے جانے پر احتجاج کرنے والے اساتذہ پر رینجرز اور پولیس نے لاٹھی چارج کردیا۔
کراچی پریس کلب کے باہر اساتذہ کا احتجاج کیا جس کے بعد مظاہرین نے شاہین کمپلیکس سے وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب مارچ شروع کردیا۔
وزیراعلیٰ ہاؤس کی طرف مارچ کرنے پر پولیس اور رینجرز نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کردیا جب کہ متعدد مظاہرین کو حراست میں بھی لے لیا۔
سندھ بھر کے اساتذہ نے نوکریوں پر مستقل کر کے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پرائمری اور ارلی چائلڈ اسکولز ٹیچرز مستقل نہ کئے جانے پر احتجاج اور وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کرچکے ہیں۔