کراچی کے نارتھ ناظم آباد فلائی اوور کے نیچے اسپورٹس ارینا کی تعمیر کا کام مکمل کرلیا گیا، پل کے نیچے پہلے کچرے کے ڈھیر اور منشیات فروشوں کے ڈیرے قائم تھے۔
شہر قائد میں اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد ہاظم بنگلوار نے احسن اقدام کرتے ہوئے غیراستعمال جگہوں کو تفریحی مقام میں تبدیل کرنا شروع کردیا۔
انھوں نے نارتھ ناظم آباد فلائی اوور کے نیچے بھی اسپورٹس ارینا کی تعمیر کروائی جس کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے، جہاں شہری باسکٹ بال، بیڈ منٹن سمیت دیگر انڈور کھیلوں میں حصہ لے سکیں گے۔
اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگلوار نے آج نیوز سے گفتگو میں کہا کہ اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر سے نوجوانوںکو بہترین تفریحی سہولیات میسر ہوں گی، منشیات فروشوں سے بچاؤ اور اس کی خوبصورتی کو برقراررکھنے کے خصوصی اقدام کیے ہیں۔
دوسری طرف اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر پر علاقہ مکین بھی خوش ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے یہ بہت اچھا اقدام ہے، علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا اور نوجوانوں کو کھیلنے کے لیے بہترین جگہ میسر ہوگی۔
اسپورٹس آرینہ کی خاص بات یہ بھی ہے کہ یہاں کھیلوں کے علاوہ پارک اور کافی شاپ بھی بنائی گئی ہے۔