Aaj Logo

شائع 12 جولائ 2023 01:07pm

پرویز الٰہی کی رہائی کے روبکار پر جیل حکام کا اعتراض، اینٹی کرپشن عدالت میں درخواست دائر

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الٰہی کی رہائی کے روبکار پر جیل حکام نے اعتراض عائد کردیا۔

پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے کیس میں عدالتی حکم کے باوجود پرویز الٰہی کی رہائی ممکن نہ ہوسکی، جیل حکام نے رہائی کے روبکار پر اعتراض عائد کرتے ہوئے عدالتی فیصلے کی وضاحت کے لئے اینٹی کرپشن عدالت سے رجوع کرلیا۔

اینٹی کرپشن کی درخواست پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کیمپ سپرنٹنڈنٹ جیل، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور سی اسی او اینٹی کرپشن رضوان نواز کو شوکاز نوٹسز جاری کردیے۔

عدالت نے کہا کہ روبکار جاری ہونے کے باجود ملزم کو رہا کیوں نہیں کیا۔ اینٹی کرپشن کورٹ نے ڈی آئی جی جیل خانہ جات کو طلب کر لیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بعد از گرفتاری کی درخواست منظور ہونے کے بعد پرویز الٰہی کی جانب سے 10 لاکھ مالیت کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے گئے تھے جس پر عدالت نے پرویز الٰہی کی رہائی کا پروانہ جاری کیا تھا۔

Read Comments