Aaj Logo

شائع 12 جولائ 2023 11:37am

سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی عمرے کیلئے اجازت نامہ کیسے حاصل کریں

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے اندرون ملک، ملکی و غیر ملکیوں سمیت خلیجی ممالک کے شہریوں کے لئے آج سے نئے عمرہ سیزن کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حج سیزن کی کامیابی کے بعد سعودی شہریوں اور غیر ملکیوں سمیت خلیجی ممالک کے لئے آج سے نئے عمرہ سیزن کا آغاز کیا جا رہا ہے، جس کے لئے توکلنا اور نسک موبائل ایپ سے اجازت نامے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمرے کیلئے ای ویزا کا اجراء شروع

وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ وژن 2030 کے تحت پوری دنیا کے مسلمانوں کو زیادہ سے زیادہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے اور اسی کے ساتھ انہیں بہتر سے بہتر سہولیات سے آراستہ کرنا بھی ہے۔

Read Comments