استحکام پاکستان کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عثمان بزدار کے ساتھیوں نے ان کی آئی پی پی میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا، عثمان بزدار کو کسی صورت پارٹی میں برداشت نہیں کریں گے۔
استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کا سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق ایک اور اہم بیان سامنے آگیا۔
مزید پڑھیں: استحکام پاکستان پارٹی کا کسی بھی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ کرنے کا فیصلہ
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کسی پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ نہیں کر رہے ہیں، ہمارے پاس اتنے لیڈرز ہیں کہ اکیلے الیکشن لڑ کر جیت سکیں۔
ترجمان استحکام پاکستان پارٹی نے بتایا کہ عثمان بزدار کے ساتھیوں نے ان کی آئی پی پی میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا، عثمان بزدار کو پارٹی میں کسی صورت برادشت نہیں کریں گے۔
مزید پڑھیں: فردوس عاشق ”استحکام پاکستان پارٹی“ کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر
انہوں نے مزید کہا کہ جو لیڈر سامنے نہیں کھیل رہے، شاید وہ بیک فٹ پر رہ کر سیاست کرنا چاہتے ہیں، رواں ہفتے استحکام پاکستان پارٹی میں بڑے نام شامل ہونے ہیں، ایک دو دن میں الیکشن کمیشن میں پارٹی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہوجائے گا۔