Aaj Logo

شائع 11 جولائ 2023 06:39pm

چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس قابل سماعت ہونے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے توشہ خانہ کیس قابل سماعت ہونے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے وکیل بیرسٹر گوہر علی کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، جس میں 8 جولائی کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردینے کی استدعا کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: احتساب سے کسی کو استثنیٰ نہیں بالخصوص جب بات فراڈ کی ہو، توشہ خانہ کیس کا تحریری فیصلہ

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن کی شکایت 120 دن میں دائر نہیں کی گئی، کیس ٹرائل کورٹ کو بھجواتے ہوئے قانونی طریقہ کار نہیں اپنایا گیا، توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کا فیصلہ خلاف قانون ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست اعتراضات کے ساتھ کل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کل سماعت کریں گے۔

مزید پڑھیں: عمران خان 12 جولائی کو طلب، توشہ خانہ فوجداری کیس قابل سماعت قرار

ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ فوجداری کیس قابل سماعت قرار دیا تھا۔

سیشن کورٹ کا فیصلہ

یاد رہے کہ 8 جولائی کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج ہمایوں دلاور نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس قابل سماعت قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں فیصلہ محفوظ، انسداد دہشتگردی عدالت کا شامل تفتیش ہونے کا حکم

ٹرائل کورٹ نے توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قرار دینےکی درخواست مسترد کی تھی جس کے بعد 4 جولائی کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی درخواست مسترد کرنے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے معاملہ واپس ٹرائل کورٹ کو بھجوا دیا اور ٹرائل کورٹ کو عمران خان کے وکیل کے دلائل پر دوبارہ فیصلہ کرنےکا حکم دیا تھا۔

عدالت نے فیصلہ سنایا کہ ٹرائل کورٹ 7 دن میں توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ کرے۔

دوسری جانب عمران خان نے توشہ خانہ کیس ٹرائل کورٹ بھیجنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

Read Comments