چیئرمین تحریک انصاف مزید 3 دہشت گردی مقدمات میں نامزد قرار دے دیے گئے۔
نو مئی دہشت گردی کے مقدمات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور چیئرمین تحریک انصاف تین مزید دہشت گردی مقدمات میں نامزد قرار دے دیے گئے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف پہلے بھی دہشت گردی کی دفعات کے تحت 8 مقدمات درج تھے، اور اب مزید 3 نئے مقدمات کے بعد ان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کئے گئے مقدمات کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔
حکام کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کو نئے مقدمات میں گرفتار ملزمان کے بیانات کی روشنی میں نامزد کیا گیا ہے، اور تحقیقات کے بعد ہی لاہور میں درج دہشت گردی کے 3 مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی نامزد کیا۔ اور لاہور میں جن مزید مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے ان میں جناح ہاوس، عسکری ٹاور اور وزیر اعظم کے سیکرٹریٹ ماڈؒل ٹاون پر حملہ شا مل ہے۔
اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی ملتان کے 3، راولپنڈی 2، فیصل آباد 2 اور گجرانوالہ کے 1 دہشت گردی کے مقدمہ میں نامزد ہیں۔
لاہور ہاٸی کورٹ نے راولپنڈی گوجرانوالہ سمیت چار شہروں میں دہشت گردی کے مقدمات میں چیرمین پی ٹی آٸی کی دو ہفتوں تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواستوں پر سماعت کی، چیئرمین پی ٹی آٸی عدالت کے روبرو پیش ہوٸے، اور مؤقف پیش کیا کہ 4 شہروں میں 7 مقدمات درج ہوٸے ہیں۔ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں حفاظتی ضمانت منظور کی جاٸے۔
عدالت نے دو ہفتوں تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔
اس سے قبل چیرمین پی ٹی آٸی نے ساتوں مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخوستیں داٸر کیں تاہم ہاٸی کورٹ آفس نے اعتراض عاٸد کیا کہ ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے متعلقہ عدالتوں سے رجوع کیا جاٸے ہاٸی کورٹ میں درخواستیں قابل سماعت نہیں۔
چیرمین پی ٹی آٸی کے وکیل نے کہا کہ ایک شخص کے لیے ممکن نہیں کہ وہ تمام شہروں میں پیش ہو سکے۔ سیکیورٹی کے بھی خدشات ہیں اس لیے ہاٸی کورٹ ضمانت منظور کرے ۔
عدالت نے وکلا کے دلاٸل کے بعد چیرمین پی ٹی آٸی کی درخواستوں پر آفس اعتراض برقرار رکھتے ہوٸے ضمانتیں خارج کردیں۔