Aaj Logo

اپ ڈیٹ 11 جولائ 2023 01:09pm

کیپسول وارڈ روب : خواتین اپنا وقت اور پیسہ دونوں بچاسکتی ہیں

کیپسول وارڈروب ایک ایسا تصور ہے جس کی طرف بہت سی خواتین رجوع کر رہی ہیں اور اس کے فوائد سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

کیپسول وارڈروب کس چیز پر مشتمل ہے؟

کیپسول وارڈروب لباس کا ایک مجموعہ ہے جو سوچ سمجھ کر تیار کی گئی ہے ۔یہ آسانی سے تندیل کی جانے والی اشیاء پر مشتمل ہے جو آپ کے تیار کردہ لباس کی تعداد کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔ کیپسول کلیکشن مرتب کرتے وقت کیمل، ٹین، چارکول، نیوی، سیاہ اور سفید شیڈز آپ کے ذہن میں ہونے چاہئیں۔ اس کے لیے ہمیں ٹرینڈز پر کم اور قمیضوں، چِک نِٹس، اور ٹراؤزر پر زیادہ توجہ دینی ہے۔

کیپسول وارڈروب میں کپڑوں کی تعداد کتنی ہونی چاہئیے؟

کپڑوں کی تعداد کا انحصار آپ کے بجٹ کے ساتھ ساتھ آپ کے پاس جگہ کی دستیابی پر ہے۔

کیپسول وارڈروب کے کیا فوائد ہیں؟

1۔آپ کوکپڑوں سے متعلق فیصلہ کرنے میں تھکاوٹ کم ہوگی،محدود آپشنز ہونے سے یہ فیصلہ کرنا کافی آسان ہو جاتا ہے کہ کیا پہننا ہے۔

2۔ کیپسول وارڈروب دنیا کے لیے بہتر ہیں، کم کپڑے خریدنے سے ماحول پر نمایاں طور پر کم اثر پڑتا ہے۔

3۔ جب آپ ایسے کپڑے خریدنا بند کر دیتے ہیں جن کی آپ کو ضرورت نہیں ہے، تو آپ با آسانی پیسوں کی بچت کر سکتے ہیں۔

4۔آپ اپنی زندگی کےکچھ گھنٹوں سے متعلق سوچیں گے یعنی پچھلے کچھ سالوں میں آپ نے کپڑے خریدنے میں کتنا وقت صرف کیا ہے ۔ جب آپ کے پاس کیپسول وارڈروب ہوتی ہے، تو آپ ان تمام چیزوں پر کافی کم وقت صرف کرتے ہیں جس سے آپ کو دوسری زیادہ اہم چیزوں پر توجہ مرکوز کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔

اگر آپ کو لگتا ہے کہ یہ آپ کے لیے مناسب نہیں ہے تو کم از کم اپنی الماری کو وقتاً فوقتاً ترتیب ضروردیں جس سے آپ کو یہ احساس ہونے لگے گا کہ آپ کی الماری میں کتنی چیزیں ہیں جو آپ استعمال نہیں کرتے ہیں اور آپ انہیں ضائع کردیں گے۔

Read Comments