متحدہ عرب امارات کی مشہور ترین فضائی کمپنی ایمریٹس ائرلائن اپنی کیبن کریو ٹیم کے لیے دنیا بھر سے بہترین عملہ منتخب کر رہی ہے۔ لیکن کیا یہ پاکستان سے بھی لوگوں کو ملازمتیں دے رہی ہے؟
بہت سے لوگوں نے حیرت کا اظہار کیا ہے کہ قطر ائرویز کی طرح جو کراچی اور لاہور میں اسی ڈیپارٹمنٹ کیلئے لوگ تلاش کر رہی ہے، ایمریٹس بھی یہاں بہترین امیدواروں کی تلاش میں ہے
آج نیوز نے ایمریٹس کی گروپ کیریئر سائٹ چیک کی تو پایا کہ جولائی میں پاکستانی امیدواروں کے لیے کسی ملازمت کا اشتہار نہیں دیا گیا تھا، صرف انٹرویوز کی دعوت دی گئی تھی، اسی طرح کے دعوے کچھ سوشل میڈیا پوسٹس اور چند ویب سائٹس پر کیے گئے تھے۔
تاہم، ویب سائٹ پر 30 اگست 2023 کو اسلام آباد میں انٹرویوز کا شیڈول موجود ہے۔
جولائی میں، ائر لائن کوالالمپور میں عملے کی تلاش کررہی ہے، اور کم از کم اس مہینے تو کسی دوسرے ایشیائی ملک نہیں آرہی۔
ملائیشین دارالحکومت میں 7 جولائی کو صبح 9 بجے صرف انٹرویوز مقرر کیے گئے تھے، جن کے لیے امیدواروں کو آن لائن درخواست دینے کا مشورہ دیا گیا تھا۔
کیرئیر کی آفیشل ویب سائٹ میں جون یا مئی میں بھرتیوں کو کوئی ذکر نہیں ہے، حالانکہ ایک پاکستانی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ مئی میں کراچی اور اسلام آباد میں بھرتی کی ایک بڑی مہم چلائی گئی۔
ایک اور ویب سائٹ نے کہا تھا کہ گزشتہ ماہ مذکورہ دونوں ممالک میں صرف انویٹیشن انٹرویوز کیے گئے تھے۔
تاہم، جولائی 2023 کے لیے شیڈول انٹرویوز کی فہرست میں پاکستان کا کوئی ذکر نہیں ہے، حالانکہ 30 اگست کو اسلام آباد میں امیدواروں کے انٹرویوز کیے جائیں گے۔
آئیے دیکھتے ہیں کہ ایمریٹس کیبن کریو ٹیم کا حصہ بننے کے لیے آپ کو کن چیزوں کی ضرورت ہے۔
امیدواروں کو ائرلائن کی سات مراحل پر مشتمل کیبن کریو ٹریننگ سے گزرنا ہوگا۔ جس میں شمولیت، حفاظت اور ہنگامی طریقہ کار کی تربیت، گروپ میڈیکل ٹریننگ، سیکورٹی، یکساں معیارات، خدمت کرنے والی شخصیت اور سروس شامل ہیں۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، دبئی کے ایمریٹس گروپ نے صرف 2022 سے 23 میں اپنی ٹیم میں 85,219 عملے کو شامل کیا۔
کمپنی کے کل ملازمین کی تعداد 102,379 تک ہے جو پچھلے سال کے مقابلے میں 20.1 فیصد زیادہ ہے۔