سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملبے تلے دب کر 2 بچے جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق سوات کے شہر مینگورہ کے علاقہ وتکے میں لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے ملبے تلے دب کر 2 بچے جان کی بازی ہار گئے اور 2 زخمی ہوگئے۔
پولیس، مقامی لوگوں اور رسیکیو 1122 کے اہلکاروں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے ملبے سے 2 بچوں کی لاشیں اور 2 زخمیوں کو نکال کر سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔جاں بحق اور زخمی بچوں کی عمریں 8 سے لے کر 12 سال کے درمیان بتائی جارہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملبے سے مزید افراد کی تلاش جاری ہے جبکہ حادثے کی جگہ پر آپریشن مکمل کرلیا گیا۔