ایف آئی اے نے مزید دو انسانی اسمگلروں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
یونان کشتی حادثے کے بعد ملک بھر میں انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، اور ایف آئی اے کی جانب سے اب تک درجنوں ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
ایف آئی اے گجرات نے مزید دو انسانی اسمگلروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد عاطف اور عباس بخاری شامل ہے، اور دونوں کو گجرات سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ محمد عاطف نامی ملزم نے شہری کو اٹلی میں بھجوانے کے 25 لاکھ لیے، جب کہ عباس بخاری نے ایک نوجوان کو امریکا بھجوانے کے لیے 14 لاکھ روپے بٹورے۔