وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کا آرکیٹیکٹ صرف پی ٹی آئی چیئرمین تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کا آرکیٹیکٹ صرف پی ٹی آئی چیئرمین تھا، اللہ نے اس کو ناکام بنایا ورنہ اس نے کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی، قومی اسمبلی کی تحلیل، استعفے اور پنجاب اور خیبر پختون خوا کی اسمبلیوں کی تحلیل کی ناکامی کے بعد 9 مئی ساری چالیں مات ہوئیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بتائیں ٹرک پہ کھڑا آپ کا بھانجا اور کور کمانڈر کے گھر باہر آپ کی عزیز خواتین آئس کریم کھانے گئی تھیں، آپ کی پارٹی کی 12خواتین زیر حراست ہیں، آپ کوئی شرم کریں حیا کریں۔
وزیردفاع نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سر پہ بالٹی پہن کر عدالتوں سے تھوک کے حساب ضمانتیں کرواتے ہیں، لیڈر دلیر ہو تو لیڈ کرتا ہے، بزدل ہو تو ورکر قربان کرتا ہے، چاہے خواتین ہوں، دلیر مفرور قائدین کے ساتھ واٹس ایپ پہ میٹنگ میٹنگ کھیلتا ہے، کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔