Aaj Logo

اپ ڈیٹ 10 جولائ 2023 10:20am

بے اولادی کے طعنوں سے تنگ بوڑھے نے خاندان کے 3 افراد مار ڈالے

Welcome

بے اولادی کے طعنوں سے تنگ ایک شخص کو گرفتار کرلیا، جس نے مبینہ طور پر ایک ہی خاندان کے تین افراد کو ہتھوڑے سے قتل کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ بھارتی ریاست پنجاب کے شہر لدھیانہ میں پیش آیا، 46 سالہ شخص کو سلیم تبری کےعلاقے سے گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم رابن عرف مُنا مرنے والے افراد کا پڑوسی ہے۔

کمشنر آف پولیس (سی پی) مندیپ سنگھ سدھو نے میڈیا کو بتایا کہ متاثرہ افراد میں ایک خاتون، اس کا شوہر اور اس کی ساس شامل ہیں۔ یہ واقعہ جمعہ کی صبح منظرعام پر آیا۔

مُنا نامی شخص پیشے کے اعتبارسے ایک رکشہ ڈرائیور ہے، جو ناراض تھا کیونکہ سُریندر کور اسے بے اولادی اورعلاج کروانے پر تنگ کرتی تھی۔ پولیس افسر نے بتایا کہ وہ ناراض تھا کیونکہ سُریندر کور اِس کی بیوی کے سامنے یہ ذکر کرتی تھی۔

مندیپ سنگھ سدھو نے بتایا کہ جمعرات کی صبح غصے میں آکر مُنا نے سُریندر کور(عمر تقریباً 70 سال)، اس کے شوہر چمن لال (75 سال) اور اس کی ساس (عمر تقریباً 90 سال) پر ہتھوڑے سے حملہ کرکے انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد مُنا نے کوئی پچھتاوا نہیں ہے، اس نے یہ بھی درخواست کی کہ اس کی بیوی کو گرفتار کیا جائے، کیونکہ اس کے بعد اس کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں تھا۔ مُنا نے جرم کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

پولیس نے کہا کہ جُرم کو ایک حادثہ کا روپ دینے کے لیے مُنا نے کھانا پکانے کے گیس سلنڈر کا وال کھولا اور ایک اگربتی جلائی تاکہ کمرے میں آگ لگ جائے اور تمام شواہد مٹ جائیں۔ پولیس نے جرم میں استعمال ہونے والے ہتھیار کو ضبط کرلیا ہے۔

یہ واقعہ جمعہ کی صبح اس وقت سامنے آیا جب ایک دودھ والے نے آس پاس کے لوگوں کو بتایا کہ گھر میں موجود افراد میںٓ سے کسی کی بھی آواز نہیں آرہی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ پڑوسی دیوار پار کرکے گھر میں داخل ہوئے تو خاندان کے تینوں افراد کو مردہ پایا۔

Read Comments