بیرون ملک فرار ہونے والے اشتہاری ملزم کو دبئی سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کردیا گیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملتان سے فرار ہونے والے قمر نامی خطرناک اشتہاری ملزم کو ملتان پولیس نے دبئی سے گرفتار کر لیا، اور انٹرپول کی مدد سے پاکستان منتقل کردیا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملزم قمر جرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا، اور عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیا جاچکا تھا، ملزم کو مزید کارروائی کیلئے وہاڑی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق بیرون ملک سے گرفتار کئے گئے اشتہاریوں کی تعداد96 ہو گئی ہے۔