پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلئے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سری لنکا کیلئے روانہ ہوگئی۔
قومی ٹیم براستہ دبئی کولمبو پہنچے گی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
پہلا ٹیسٹ گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں سولہ سے بیس جولائی تک کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ کولمبو میں چوبیس سے اٹھائیس جولائی تک شیڈول ہے۔
ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستانی ٹیم 11 اور 12 جولائی کو دو روزہ وارم اپ میچ بھی کھیلے گی۔ سری لنکا کے خلاف سیریز پاکستانی ٹیم کی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 25-2023 کی پہلی سیریز ہے۔
پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ بابراعظم ( کپتان ) محمد رضوان ( وکٹ کیپر اور نائب کپتان ) عامر جمال۔ عبداللہ شفیق۔ ابرار احمد ۔حسن علی۔ امام الحق۔ محمد حریرہ۔ محمد نواز۔ نسیم شاہ۔ نعمان علی۔ سلمان علی آغا۔ سرفراز احمد۔ سعود شکیل۔ شاہین آفریدی اور شان مسعود ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
پاکستانی ٹیم کے سپورٹنگ اسٹاف میں ریحان الحق ( منیجر) گرانٹ بریڈبرن ( ہیڈ کوچ ) اینڈریو پیوٹک ( بیٹنگ کوچ ) مور نے مورکل ( بولنگ کوچ ) آفتاب خان ( فیلڈنگ کوچ ) عبدالرحمن ( اسسٹنٹ کوچ ) ڈریکس سائمین ( اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ ) کلف ڈیکن ( فزیوتھراپسٹ ) احسن افتخار ناگی ( میڈیا اینڈ ڈیجیٹل کانٹینٹ منیجر ) لیفٹننٹ کرنل ریٹائرڈ عثمان انوری ( سکیورٹی منیجر ) طلحہ اعجاز ( انالسٹ ) اور ملنگ علی ( میسیور ) ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔